اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا چیف آفیسر پر تشدد، میونسپل ملازمین کا صوبہ بھر میں احتجاج، قلم چھوڑ ہڑ تال
اندرون بلوچستان(نمائندگان) ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں آل ایمپلائز میونسپل کمیٹی دالبندین کی جانب سے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی جانب چیف آفیسر پر حملہ کرنیذدوکوب کرنے اور توہین آمیز رویہ کے خلاف اوزار چھوڑ ہڑتال شروع کردی ہے میونسپل کمیٹی کے تمام شعبوں میں کام بند کردیا گیا ہے اور تمام ایمپلائز نے ہڑتال کردی ہے اور تمام دفاتر میں تالہ بندی کردی ہے ایمپلائز کا کہنا ہے ہمیں اس بات پر افسوس ہورہا ہے کہ کچھ لوگوں نے اپنی سیاسی دوکانداری چمکانے کی خاطر راضی نامہ اور معاملہ رفع دفعہ ہونے کی بے بنیاد اور فیک نیوز سوشل میڈیا میں چلائی ہے جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں ہم ہڑتال کو مذید وسعت دیں گے بلکہ آج کوئیٹہ میں پریس کانفرنس بھی ہوگی جب تک اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا تبادلہ نہیں ہوتا اس وقت تک ہمارا ہڑتال جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ میڈیا کیلوگ بغیر تصدیق خبریں چلانے سے گریز کریں فیک اور بے بنیاد نیوز چلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی ہوگی کیونکہ یہ معاملہ عزت اور وقار کا معاملہ ہے ہر ایک کا عزت نفس ہوتا ہے۔ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ملازمین کی جانب سے خضدار پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، ریلی نکالی گئی،اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی جانب سے چیف آفیسر دالبندین کے خلاف ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے کی مذمت تفصیلات کے مطابق دالبندین اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے چیف آفیسر دالبندین پرحملہ آور ہونا اور لیویز کے ہمراہ ان کے دفتر میں گھس جانا اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کے مترادف ہے۔جس کے خلاف ڈسٹرکٹ کونسل خضدار کے ملازمین نے اپنے آفس سے خضدار پریس کلب تک ریلی نکال کر مارچ کیا، مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔مظاہرین سے خضدار پریس کلب کے سامنے چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل خضدار وڈیرہ محمد صالح جاموٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کی جانب سے چیف آفیسر لوکل گورنمنٹ کے خلاف جو رویہ اپنا یا گیا وہ قابل مذمت اور ناقابل عمل برداشت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے اپنے اختیارات ہیں جب کہ چیف آفیسر کا اپنا ہی دائرہ کار ہے تاہم وہاں کے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے اپنے اختیارات سے تجاویز کرکے ایک معزز آفیسر کے خلاف اس طرح کا نامناسب اقدام اٹھانا باعث افسوس ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں آج خضدار میں ڈسٹرکٹ کونسل خضدارکے ملازمین اس اقدام کے خلاف روڈز پر نکلے ہیں اور احتجاج کررہے ہیں اوریہ احتجاج پورے بلوچستان میں ہورہاہے جب تک اسسٹنٹ کمشنر دالبندین معافی نہیں مانگتے اور اپنی غلطی کا اعتراف نہیں کرتے ہیں لوکل گورنمنٹ کے ملازمین احتجاج اسی طرح جاری رہیگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف آفیسر دالبندین کے خلاف ہونے والے ناروا سلوک کا نوٹس لیکر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے۔ قلات میں میونسپل کمیٹی کے ملازمین کا اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے رویہ کے خلا ف قلات پریس کلب کے سامنے احتجاجااسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا رویہ چیف آفیسر دالبندین کے ساتھ ہتک آمیز ہے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے چیف آفیسر دالبندین کی توہین کی ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے اسسٹ کمشنر جب تک چیف آفیسر دالبندین سے معازرت نہیں کرتا اس وقت تک میو نسپل کمیٹی قلات کا عملہ احتجاجا کام نہیں کرینگے ان خیا لات کا ظہار منظور احمد لانگو کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا قلات میں گزشتہ روز میو نسپل کمیٹی کے ملازمین نے چیف آفیسر دالبندین کے ساتھ ناروا رویہ کے خلاف ملازمین نے قلات پریس کلب قلات کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت منظور احمد لانگو نے کیا اس مو قع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کا رویہ چیف آفیسر دالبندین کے ساتھ جو ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ہے وہ ناقابل برداشت ہے اگر اے سی دالبندی نے چیف آفیسر دالبندین سے معازرت نہیں کی تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اور بلوچستان بھر میں صفائی ستھرائی کا کام بند کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی قلات کا عملہ چیف آفیسر دالبندین کے ساتھ کھڑی ہے اور آج سے ہم نے احتجاجا کام چھوڑ احتجاج کررہے ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے چیف آفیسر دالبندین سے ناوا سلوک کے خلاف بلوچستان کے بلدیاتی ملازمین سراپا احتجاج اے سی دالبندین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ بلدیاتی ملازمین نے کام بند کردیا سینیٹری اسٹاف بھی احتجاج میں شامل واقعہ کا نوٹس نہ لینے کی صورت میں دفتری امور کا کام اور شہروں میں صفائی ستھرائی نہ کرنے کی دھمکی دے دی اس سلسلے میں گزشتہ روز میونسپل کارپوریشن حب کے افسران و اہلکاران اور سینیٹری اسٹاف احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے اور احتجاجی ریلی نکالی لسبیلہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے بینرز اٹھا ررکھے تھے جن پر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کے خلاف تحریری نعرے درج تھے مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف نعرے بازی کی اور چیف آفیسر دالبندین سے نارواسلوک اختیار کرنے پر معذرت کرنے اور بالا افسران سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا کر افسران کی تذلیل کی اور انہیں زد و کوب کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز چیف آفیسر دالبندی کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر نے جو ناروا رویہ اختیار کیا اور اپنے منصب کا ناجائز فائدہ اٹھا کر آفیسر کی تذلیل کی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انھوں نے کہاکہ اسسٹنٹ کمشنر دالبند ی کی چیف آفیسر سے پیش آنے والے ناروا رویہ کے خلاف بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی احتجاج کیا جارہا ہے اور جب تک اسسٹنٹ کمشنر دالبندین اپنا روش تبدیل نہیں کرتا اور چیف آفیسر دالبندین سے معذرت نہیں کرتا اس وقت تک میونسپل کارپوریشن حب کے افسران وسینیٹری اسٹاف کا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا انھوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان سے اسسٹنٹ کمشنر دالبندی کے چیف آفیسر دالبندی سے ناروا سلوک اختیار کرنے کا نوٹس لینے اور کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈیرہ اللہ یار میں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کیخلاف بلوچستان لوکل کونسل آفیسرز ایسوسی ایشن میونسپل ایمپلائیز ایسوسی ایشن اور بلوچستان لیبر فیڈریشن کی جانب سے دفاتر کی تالہ بندی کرکے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار سلیم خان ڈومکی کی قیادت میں مشترکہ احتجاجی ریلی نکال کر مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کیخلاف شدید نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن ڈیرہ اللہ یار سلیم خان ڈومکی، اسسٹنٹ بابو غلام سرور رند، میونسپل ایمپلائز یونین کے صدر شفیع محمد کٹوہر، حاجی ممتاز علی سومرو اور میاں خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی دالبندین میں چیف آفیسر کو زدوکوب کیا اور دفتر میں توڑ پھوڑ کی جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اے سی دالبندین کا رویہ کسی صورت افسرانہ نہیں انہوں نے جو اقدام اٹھایا وہ قانون کی نہ صرف خلاف ورزی ہے بلکہ سرعام غنڈہ گردی ہے ایسے افسران کسی صورت عہدوں پر تعیناتی کے قابل نہیں انکا کہنا تھا کہ کسی بھی افسر کو اختیارات سے تجاوز کرکے ہاتھا پائی کرنے کے عمل کو قبول نہیں کرینگے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری لوکل گورنمنٹ دالبندین میں ہونے والے واقعہ کا نوٹس لیں اور اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں بصورت دیگر اے سی کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈھاڈر میر گل منیر مگسی میونسپل کمیٹی اسٹاف ایسوسی ایشن ڈھاڈر کے صدر میر محمد جنرل سیکرٹری اللہ بخش نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندین نے چیف آفیسر دالبندین زین العابدین کوتشدد کرتے ہوئے کار سرکار میں مداخلتقرار دیتے ہو ئے واقعہ کے خلا ف قلم چھوڑ ہڑتال کی اور کہا کہ ہم واقعہ کی مذمت کر تے ہیں کسی صورت ایسے تشدد کی اجازت نہیں دی جا ئے گیانہوں نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے عوام اور دیگر آفیسران کے اعتماد خراب کر رہے ہیں چیف آفیسر دالبندین زین العابدین ایک شریف النفس اور ایماندار آفیسر ہیں ان پر ہونے والے تشدد پر ہم خاموش تما شائی نہیں بنیں گے پرامن احتجاج کا دائرہ کار بڑھا کر بلوچستان بھر میں قلم چھوڑ ہڑتال کرنے کے بعد میونسپل کمیٹی آفیسز کو بند کر دیا جائے گا انہوں نے کہا موصوف اسسٹنٹ کمشنر دالبندین پرامن قبائل میں انتشار پھیلا کر علاقے میں انار کے بو کرنے چاہتے ہیں جسے ہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے وزیراعلی بلوچستان اور چیف سیکڑیڑی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ چیف آفیسر دالبندین زین العابدین کے ساتھ پیش آ نے والے واقعے کا نوٹس لے کر اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کو معطل کرے بصورت ہم بلوچستان بھر سے پرامن احتجاج کی کال پیچھے نہیں ہٹیں گے۔میونسپل ایمپلائز یونین سبی کے جنرل سیکرٹر طاہر وکٹر نے کہا ہے کہ جب تک اسسٹنٹ کمشنر کا تبادلہ نہیں ہوتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دالبندی کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر کی نامناسب رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر میونسپل ایمپلائز یونین سبی کے سینکڑوں کارکناں و عہدیدار بھی موجود تھے قبل ازین کارکناں وعہدیداروں نے اسسٹنٹ کمشنر دالبندی کے خلاف نعرے بازی کی اور ان کے تبادلہ کا مطالبہ کیا احتجاجی مظاہرے میں شرکاء نے پلے کاردز تھم رکھے تھے جس پر مختلف نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے سے طاہر وکٹر سہوترا، محمد انور رند ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دالبندی کی بہترین کاوشوں کی بدولت شہر کے کئی مسائل کا خاتمہ ممکن ہوا ان کی خدمات کو دالبندی کی عوام خراج تحسین پیش کرتی ہے مگر اسسٹنٹ کمشنر دالبندی کی غندہ گردی ہمیں قبول نہیں میونسپل ایمپلائز یونین سبی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دالبندی کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے قلم چھوڑ کا اعلان کرتی ہے جب تک اسسٹنٹ کمشنر کا ٹرانسفر نہیں کیا جاتا ہمارا احتجاج جاری رہے گا مقررین نے کہا کہ منگل کے روز کام چھوڑ ہرتال کریں گے جس کی ذمے داری اسسٹنٹ کمشنر دالبندی پر عائد ہوگا ہم حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر دالبندی کا فوری تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر سخت احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریں گے۔


