بلوچستان حکومت کا این ایف سی کے ممبر کیلئے سابق سینیٹر جاویدجبار کاتجویز کردہ نام واپس لینے کا فیصلہ

کوئٹہ: بلوچستان حکومت کا این ایف سی کے ممبر کیلئے سابق سینیٹر جاویدجبار کاتجویز کردہ نام واپس لینے کا فیصلہ۔ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے این ایف سی ایوارڈ کے غیر سرکاری رکن کیلئے جاوید جبار کا نام گورنربلوچستان کو بھیجا تھا جس کے بعد بعض شخصیات کی جانب سے جاوید جبار کے نام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا اب حکومت بلوچستان نے یہ نام واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے حکومت نے نئے رکن کی نامزدگی کیلئے بھی مشاورت شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں