کل آخری دن، لاک ڈاؤن سے متعلق اہم پریس کانفرنس کرینگے، تاجران

کوئٹہ:مرکزی انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)اور اتحاد تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے تمام صوبائی عہداران اور ضلع کوئٹہ یونٹوں کے صدور وجنرل سیکرٹریز کا مشترکہ اور اہم اجلاس زیر صدرات مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ منعقد ہوا جس میں اتحاد تاجران بلوچستان کے صدر حاجی طاہر نظری، حضرت علی اچکزئی، قیوم اغا، سید تاج اغا، سعداللہ اچکزئی، میر یاسین مینگل، خدائے دوست، حسن اغا، سید شاہ رضا، عبدالخالق اغا، ظہور اغا، عیسی خان خروٹی،سیف الدین نثار، اللہ داد خان اچکزئی، طارق حیات،حسام الدین اچکزئی، حاجی ظفر کاکڑ، امام الدین لہڑی،حاجی سلام بادینی، حاجی جبار کاکڑ، عطا محمد افغان، عبدالحنان ترین، عبدالوہاب خلجی، قاری عبیداللہ درانی، کلیم اللہ، عبدالعلی دومڑ، خرم اختر، فضل خان کاکڑ، عزیزااللہ اغا، سید احمد جان اغا، احسان خلجی، حاجی عمر خان، حاجی شریف کاکڑ، احسان اللہ کاکڑ، قاہر یوسفزئی، حاجی عبدالقاہر ترین،سید سمیع اغا، حاجی عزیز کاکڑ، محمد اسلم، جبارخان خلجی، شکور لالا، سیف الدین نثار، طارق محمود، دوست محمد اغا، محمود خلجی، عنایت اللہ درانی، نصیب اللہ، اشفاق احمد خان، غفار خان ہدے والا، حاجی رمضان، سلطان خلجی، حبیب اللہ لالا، حاجی عالم خان، اکبر اغا، کلیم داوی، ناصر الحاج محمد عالم حسنی، نبیل اور دیگر مختلف یونٹوں سے آئے ہوئے تاجر اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں تمام یونٹوں کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے لاک ڈان کی بندش کے حوالے سے تمام تر فیصلوں کا اختیار مرکزی انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے عہداروں کو دے دیا اور اجلاس میں کہا کہ مرکز جو بھی فیصلہ کریں گے تمام یونٹ کے صدور جنرل سیکرٹریز انکے پابند ہونگے، مرکزی انجمن تاجران نے 21 اپریل تک حکومت بلوچستان کو لاک ڈان ختم کرنے کا وقت دیا ہے اور آپ تک پابند بھی ہے 21اپریل کے بعد حکومت بلوچستان میں لاک ڈان ختم نہیں کیا گیا تو اس کے بعد کویٹہ شہر کے علاہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی مشاورت سے ایک اہم پریس کانفرنس کے ذریعے اعلان کریں گے کہ 21 اپریل کے بعد لاک ڈان جاری رکھیں گے یا بلوچستان بھر کے مارکیٹیں،دکانیں اور شاپنگ سینٹر کھول دیں گے، اور حکومت کی ہر وہ اقدام کو تیار ہے جو وہ کرنا چاہتا ہے، تاجر فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے اور تاجر کسی صورت مزید لاک ڈان کی متحمل نہیں ہوسکتے، کب تک تاجر حکومت کی تاجر دشمن نوٹیفکیشن پر عمل کریں گے اس حوالے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی اجلاس بلاکر تاجروں کو اعتماد لیں اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کی اعلان کا انتظار کریں مرکزی انجمن تاجران اس بار جو بھی فیصلہ کریں اس پر عمل ضرور ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں