ضرورت مند انسانوں کی مدد کے وقت ان کی عزت و نفس کا خیال رکھا جائے، بلاول بھٹو زر داری

اسلا م آباد:چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں راجا پرویز اشرف، نیر بخاری،فرحت اللہ بابر اور سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے شرکت کی جبکہ سینیٹر شیری رحمان ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئیں۔ اجلاس میں کورونا وائرس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اجلاس میں پارلیمنٹ کے آئندہ ہونے والے اجلاس پر غور کیا گیا،اس وقت بنیادی ترجیح قوم کو کورونا وبا سے محفوظ رکھنا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی اجلاس میں نیر بخاری نے پارٹی چیئرمین کو ریلیف کے حوالے بریفنگ دی،۔ بلاول بھٹو زر داری نے ہدایت کی کہ ضرورت مند انسانوں کی مدد کے وقت ان کی عزت و نفس کا خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مشکلات کے شکار عوام کی مدد کرنا ان کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں