حکمران علماء کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں،حافظ حسین احمد

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق رکن قومی اسمبلی مولانا حافظ حسین احمد نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام علما ء کرام کے شہادتوں پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا قاری محمد یونس مدنی کی قتل عام کے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قاری محمد یونس مدنی کی شہادت عظیم سانحہ ہے وفاقی و صوبائی حکمران علما کرام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں خبیر پختون خواہ کے صوبائی حکومت فوری طور پر جمعیت علمائے اسلام ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا مفتی محمد یونس مدنی کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے ظالموں نے جس بے دردی سے مولانا قاری محمد یونس مدنی کو شہید کیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے بات انہوں نے جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ مولانا قاری محمد یونس مدنی کی شہادت کھلی دہشت گردی علما کرام کے قتل عام خداوند کریم کی عذاب کو دعوت دینے کی مترادف ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت علماء کرام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں فوری طور پر مستعفی ہو جائیں انہوں نے کہاکہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں قیام آمن میں برے طرح ناکام ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام علما کرام کے قتل عام پر خاموش نہیں رہ سکتی ہے علما کرام کے قتل عام ناقابل برداشت عمل ہے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک عدم استحکام کی طرف گامزن ہے انہوں نے مزید کہا کہ مولانا قاری محمد یونس مدنی کی خون رائیگاں نہیں جائے گا شہید کے مشن کو ہر صورت میں پایہ تکمیل تک پہنچا ینگے شہید کے خدمات جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے لیے مشعل راہ رہے گا قاتلوں کی عدم گرفتاری پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام شہید کی قاتلوں کی گرفتاری اور سر عام سزا دینے کا مطالبہ کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں