پشتون قوم اپنے تمام جھگڑے آپس میں مل بیٹھ کر حل کریں، محموداچکزئی
کوئٹہ:پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین و پی ڈی ایم کے نائب صدر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ معافی کرنے والوں کو پسند کر تے ہیں پشتون قوم اپنے تمام جھگڑے آپس میں مل بیٹھ کر حل کریں تاکہ اپنے وطن کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں ان خیالات کااظہا رانہو ں نے پشتون باغ میں مرحوم حاجی بور محمدآقا کے بیٹے بخت محمد اورحاجی عبدالسلام مرحوم وحاجی خان محمد کے بیٹیو ں حاجی لالئی اور میر وائس کے درمیا ن تصفیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا محمو د خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف مین جگہ جگہ معاف کرنے کی فضیلت بتائی ہے اس جھگڑے کی صلح میں جن لوگو ں نے کردارادا کیا وہ قابل تحسین ہیں ہم دونوں فریقین کو مبارکباد دیتے ہیں جنہو ں نے ہمیں عزت دی پشتون قوم قبائلی جھگڑو ں کی وجہ سے ترقی میں پسماندگی سے دوچارہیں اس موقع پر علماء کر ام نے آپس کے رنجشوں کے خاتمہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلام بھی آپس میں مل بیٹھ کر صلح اور ایک دوسرے کا خیال رکھنے کی تلقین کر تا ہے اگر مسلمان آپس میں یو ں ہی لڑتے رہیں گے تو اس نقصان تو ہو گا لیکن فائد ہ کچھ بھی نہیں ہے۔


