کوہلو سفید میں زیر تعمیر سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا

کوہلو (نمائندہ خصوصی ) کوہلو میں سکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا تفصیلات کے مطابق کوہلو کے تحصیل ماوند کے یونین کونسل سفید میں نامعلوم افراد نے گزشتہ شب زیر تعمیر بوائز مڈل سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے جس سے سکول کو جزوی نقصان پہنچا ہے لیویز حکام کے مطابق مزید تفتیش کی جارہی ہے جلد واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں