وزیر اعلیٰ بلوچستان کا آواران میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے آواران میں بجلی کی طویل دورانیہ کی لوڈ شیڈنگ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری توانائی کو چیف ایگزیکٹو کیسکو سے فوری ملاقات کر کے یہ مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے آواران میں بجلی کی 14سے 16گھنٹے فراہمی کو ہرصورت یقینی بناتے ہوئے انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں