سانحہ اعوان قبائل سے عاصم کرد گیلو اور انکے خاندان کا کوئی واسطہ نہیں ہے،کرد قبائل

مستونگ:ضلع کچھی میں میر عاصم کرد گیلو کے خلاف سیاسی بنیادوں پر درج کئے گئے جھوٹے مقدمے کے خلاف سروان پریس کلب میں اقوام کرد کے سرکردہ رہنماوں میر راشدآحمد کرد، عبدالغفار کرد،مقصود آحمد کرد،حاجی قادر بخش کرد،غلام محی الدین کرد،حاجی نبی بخش کرد، قباہلی اور سیاسی رہنما ملک پسند خان علیزئی،ظاہر آحمد کرد، پیر جان کرد،ودیگر معززین و معبرین نے پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ہر دلعزیز شخصیت میرمحمدعاصم کرد گیلو اور انکے خاندان کیخلاف اعوان قبائل کی جانب سے جھوٹی اور بے بنیاد مقدمے میں نامزدگی کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق صوبائی وزیرمیرمحمدعاصم کرد گیلو ایک پر امن اور غریب پرور شخصیت کی مالک ہے جنھوں نے ہمیشہ علاقے کی ترقی و خوشحالی کیلئے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ چانچہ سانحہ اعوان سے سابق صوبائی وزیرمیرمحمدعاصم کرد گیلو اور انکے خاندان کا کوئی واسطہ نہیں ہے، اور یہ ایک جھوٹا مقدمہ ہے جسے سیاسی بنیاد پر سیاست چمکانے کیلئیکچھ بااثر شخصیات حقائق کو مسخ کرکے پیش کی جارہی ہیں، جبکہ سانحہ اعوان کے وقت میرعاصم کرد گیلو اسلام آباد میں موجود تھے۔لیکن کچھی کے نا اہل انتظامیہ مزکورہ شخص کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے میرعاصم کرد گیلو کیخلافFIR درج کرکے آئین و قانون کی دھیجیاں بکھر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس سانحہ میں قتل ہونے والے افراد کی جاں بحق ہونے پر ہمیں بھی بہت دکھ اور افسوس ہوا ہے۔اور ہم اس دکھ میں انکے غم میں برابر کے شریک ہیں، انھوں نے کہاکہ اس جھوٹے مقدمے کو ہم کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے۔انھوں نے کہا ہم ضلع کچھی کے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اعوان قبائل کے قتل میں ملوث اصل ملزمان کو نامزد کر کے فلفور گرفتار کیا جائے۔ اور میر عاصم کرد گیلو اور انکے خاندان کے افراد پر درج کئے گئے بھوگس مقدمات واپس لیاجائیبصورت دیگر کرد قبائل بلوچستان بھر میں سخت سے سخت احتجاج کرکے تمام نیشنل ہائی ویز پر دھرنا دیکر بلاک کرینگے۔جس کی تمام تر زمہ داری نااہل کچھی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں