حکومت نے محکمہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے، میر ظہور بلیدی

کوئٹہ:بلوچستان اعوامی پارٹی کے قایمقام صدر صوبایی وزیر پی اینڈ ڈیی میر ظہور بلیدی نے کہا کہ حکومت نے سید احسان شاہ کی قیادت میں محکمہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے وسائل کی تقسیم کے لیے میڈیسن کوارڈینشن کمیٹی بھی قایم کی جایگی ان خیالات کا اظہار سماجی رابطے ویب سایٹ ٹیوٹر پیغام میں میر ظہور بلیدی نے ہے کہ حکومت بلوچستان نے وزیر صحت سید احسان شاہ کی قیادت میں صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے ایم ایس ڈی اور قوت خرید کو ایک شفاف طریقہ کار کے ساتھ اضلاع میں منتقل کیا جائے گااوروسائل کی منصفانہ تقسیم کے لیے میڈیسن کوآرڈینیشن کمیٹی بھی قائم کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں