کوئٹہ شہر میں واٹرٹینکر سپلائی کے نرخ مختص
کوئٹہ: ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ شہر میں واٹرٹینکر سپلائی کے نرخ مختص کردئیے شہر میں کم سے کم 1ہزار جبکہ زیادہ سے زیادہ ٹینکر 1600روپے میں فروخت کیا جائیگا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں واٹر سپلائی ٹینکر کے نرخ مختص کردئیے ہیں نرخ نامے کے مطابق مری آباد، علمدار روڈ، طوغی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا ٹینکر 1600،جناح روڈ، فاطمہ جنا ح روڈ، پرنس روڈ، زرغون روڈ، پٹیل روڈ پر پانی کا ٹینکر 1500، ایئر پورٹ روڈ، عالمو چوک، شیخ ماندہ، کلی الماس،سرکی روڈ، میکنگی روڈ، کاسی روڈ، جان محمد روڈ م،اربا ب کرم خان روڈ، ریئسانی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا ٹینکر 1300روپے، جناح ٹاؤن، شہباز ٹاؤن، سمنگلی روڈ، سبزل روڈ، کواری روڈ، فقیر محمد روڈ اور ملحقہ علاقوں میں پانی کا فی ٹینکر 1200،وحد ت کالونی، کلی دیبہ، بلوچ کالونی، ہدھ، کلی مبارک،جوائنٹ روڈ، جیل روڈ، چمن پھاٹک سمیت ملحقہ علاقوں میں پانی کے فی ٹینکر کا ریٹ 1100 جبکہ پشتون آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن، مشرقی بائی پاس، موسیٰ کالونی، سریاب مل، شفیع کالونی،برما ہوٹل، گرین ٹاؤن، شاہین بنگلوز، ہزار گنجی، مغربی بائی پاس، قمبرانی روڈ، بروری روڈ، فیصل ٹاؤن، اے ون سٹی، ہزارہ ٹاؤن، جبل نور، اسپنی روڈ، خروٹ آباد، نواں کلی میں پانی کے فی ٹینکر کا ریٹ 1000روپے مختص کیا گیا ہے تاہم نوٹیفکیشن میں پانی کے ٹینکر کا ہجم نہیں بتایا گیا کہ کتنے گیلن کا ٹینکر کتنی قیمت پر فروخت کیا جائیگا


