یمن، عرب اتحاد کی کارروائیوں میں 200جنگجو ہلاک
صنعاء:یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے کہاہے کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سعودی عرب کے صوبے جازان کی سمت داغا جانے والا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ اس میزائل کا مقصد شہریوں کو نشانہ بنانا تھا۔ اس سے قبل عرب اتحاد نے24 گھنٹوں کے دوران مارب اور الجوف صوبوں میں حوثی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے لیے 35 کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں باغیوں کی 24 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں جب کہ حوثیوں کا جانی نقصان 200 دہشت گردوں کی ہلاکت سے تجاوز کر گیا۔مارب صوبے کے معرکوں میں اب تک دہشت گرد ملیشیا کے ہزاروں ارکان مارے جا چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں اتحاد نے بتایاکہ اس نے صنعا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دشمنانہ کارروائی کے حوالے سے مشکوک سرگرمیوں اور نقل و وحرکت کا پتہ چلایا۔ اتحاد نے بتایا کہ صنعا کا ہوائی اڈہ سرحد پار دشمن کارروائی کے واسطے ایک عسکری بیرک میں تبدیل ہو گیا ہے۔اس سے قبل عرب اتحاد نے ایک اعلان میں بتایا کہ 24 گھنٹوں کے دوران میں مارب اور الجوف صوبوں میں حوثی ملیشیا کو نشانہ بنانے کے لیے 35 کارروائیاں کی گئیں۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں باغیوں کی 24 عسکری گاڑیاں تباہ ہو گئیں جب کہ حوثیوں کا جانی نقصان 200 دہشت گردوں کی ہلاکت سے تجاوز کر گیا۔عرب اتحاد نے باور کرایا کہ مارب صوبے کے معرکوں میں اب تک دہشت گرد ملیشیا کے ہزاروں ارکان مارے جا چکے ہیں۔


