عامر خان کی تیسری بار دولہا بننے کی خبریں میڈیا میں گردش کرنے لگیں

ممبئی:بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی تیسری بار دولہا بننے کی خبریں بھارتی میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ عامر خان نے رواں سال اگست میں اپنی دوسری بیوی کرن راؤ سے علیحدگی کی خبر دے کر اپنے پرستاروں سمیت تمام لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔عامر خان اور کرن راؤ 2005 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے آزاد راؤ۔ اس جوڑی کا شمار بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑیوں میں ہوتا تھا، تاہم دونوں کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو مایوس کردیا تھا۔کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں۔ عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق خبریں گردش کررہی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی کا اعلان اپنی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ کی ریلیز کے فوراً بعد کریں گے۔ کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ باکس آفس پر فلم کے چلنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ آئے۔میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ عامر خان اپنی ماضی کی ساتھی اداکاراؤں میں سے کسی ایک سے شادی کررہے ہیں۔ اس سے قبل جب عامر خان اور کرن راؤ کی طلاق کی خبریں منظرعام پر آئی تھیں تو سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا تھا۔فاطمہ ثنا شیخ نے عامر خان کے ساتھ فلم ”دنگل“ میں کام کیا تھا۔ بعد ازاں دونوں فلم ”ٹھگ آف ہندوستان“ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ لہٰذا سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کررہی ہیں کہ شاید عامر خان فاطمہ ثنا شیخ سے تیسری شادی کرنے والے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں