ہرنائی بچاؤ تحریک کے مطالبات پر سرد مہری لمحہ فکریہ ہے، مولانا عبدالقادر لونی

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سینئرنائب امیر مولاناعبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف مرکزی سیکرٹری اطلاعات سیدحاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا حافظ عبدالاحد کبدانی نائب امیر مولانا محمد حیات ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی عبیداللہ حقانی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک محمد حسنی سرپرست مولانانعمت اللہ شیرانی مولانا جعفر فاروقی مولانا محمد امین مولوی عبدالرشید ہرنائی نے کہا کہ دو ماہ سے احتجاجی کیمپ پر بیٹھے ہوئے ہرنائی بچا تحریک کے مطالبات پر سرد مہری لمحہ فکریہ ہے۔ وزیر اعلی قدوس بزنجو ہرنای بچا تحریک کے تمام مطالبات تسلیم کرکے ہرنای کے بنیادی مسال حل کروایں ہر قسم کے قدرتی وسائل سے مالامال علاقہ ضلع ہرنای اس ترقی کی دور میں تمام بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں یہاں کے معدنیات پر مختلف ٹیکسز کی مد میں سالانہ اربوں روپے ٹیکس وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو دی جاتی ہیں مگر اس کے باوجود یہاں کے لوگ صحت تعلیم روزگار اور امن و امان کی خراب صورتحال سے دوچار ہے انہوں نے کہا کہ ہرنائی بچا تحریک کے آئینی اورجائز مطالبات کو پورا کرنا حکومت کے زمہ داری ہے تعلیم، روزگار، مہنگائی، شاہراہوں کی تعمیر، معدنیات کی رائلٹی اور صحت کے لیے ہسپتالوں اورایمبولینس دینے کا مطالبہ پوری طور پر کیا جائے 47 مطالبات ہرنائی کے عوام کی بقا کا مسئلہ ہے ہسپتال اور ڈاکٹر نہ ہونیکی وجہ سے صحت کی شعبہ متاثر ہورہی ہیں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی نظراندازیوں نے ہرنائی بچا تحریک کو 180 پیدل لانگ مارچ پر مجبور کررہے ہیں اور دوماہ سے پریس کلب کے سامنے حکومت سیاپنے جاز مطالبات کے لیے سرد یخ بستہ ہواں میں ننے نونہالوں کے ساتھ احتجاج پر بیھٹے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نظریاتی جائز اور آئینی مطالبات کے لیے ہرنائی بچا تحریک کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہرنائی کے عوام اور مظاہرین تنہا نہیں انہوں نے کہا کہ ضلع ہرنائی کی پسماندگی دور کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائے۔ ضلع ہرنائی سڑکوں کی تعمیر، گیس اور بجلی سے محروم علاقوں میں گیس بجلی کی فراہمی سمیت عوام کو صحت، تعلیم، پینے کے صاف پانی سمیت دیگر تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت توجہ دے انہوں نے ضلع ہرنائی کے عوام اپنے حقوق کیلئے متحد ہوجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں