حقیقی جمہوریت کے بغیر ملک فلاح و بہبود کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، عوامی نیشنل پارٹی

حب:عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماں نے کہاہے کہ ملک میں جب تک حقیقی جمہوریت کیلئے راہ ہموارنہیں کیاجاتا ملک فلاح وبہبودکی راہ پرگامزن نہیں ہوسکتاآئین میں تمام اداروں کیلئے فریم ورک واضح ہے لہذا آئین پرعمل درآمد سے ہی درپیش سنگین معاشی مشکلات پرقابو پایاجاسکتاہے فکرباچاخان کے سواتمام وعدے اوردعوے دم توڑچکے انجمن اصلاح الافاغنہ خدائی خدمت گارتحریک آج عوامی نیشنل پارٹی کی شکل میں سوسالہ جہد کودوام دئیے ہوئے ہیں اوریہ صدسالہ جہدفعال ومنظم تنظیم کی مرہون منت ہے ذمہ داران اور کارکن اتفاق واتحادکو یقینی بناتے ہوئے پارٹی فعالیت کیلئے تمام ترصلاحیتوں کو بروئیکارلائیں ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین ضلعی صدرلالامنان افغان صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ نو منتخب ضلعی جنرل سیکرٹری شاہ محمد علیزئی ضلعی سینئرنائب صدرگلاب خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالرزاق نورزئی ضلعی آفس سیکرٹری محب اللہ کاکڑ جمال گنڈاپور نے باچاخان مرکز حب چوکی میں ضلعی کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس سے پہلے ضلعی کونسل نے اتفاق رائے سے ضلعی جنرل سیکرٹری کیلئے شاہ محمدعلیزئی جبکہ سینئر نائب صدرگلاب خان کو منتخب کیا ضلعی کونسل کیمندوبین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فعال نظم تنظیم کے بغیر اکبرین کے متعین کردہ اہداف حاصل نہیں کئے جاسکتے فخرافغان باچاخان نے اپنی وژن کوتنظیمی تصورکومتعارف کرایااج سو سال ہوچکے کہ فکر باچاخان نہ صرف اہداف کے قریب تر ہورہی ہے بلکہ بہت سارے اہداف حاصل کربھی گئے لہذا آج نومنتخب ساتھیوں کو اس امید کے ساتھ مبارکباددیتے ہیں کہ وہ فکر باچاخان کووسعت دینے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں