بلوچستان بھر میں کھیلوں کے بھرپور مقابلے منعقد کئے جائیں ، عبدالخالق ہزارہ

کوئٹہ:بلوچستان بھر میں کھیلوں کے بھرپور مقابلے منعقد کئے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کے بھرپور مواقع میسر ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر برائے کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ نے ڈائریکٹر جنرل درا بلوچ گلے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں عبدالخالق ہزارہ نے ڈائریکٹر جنرل کھیل درا کھیل بلوچ کو ہدایات جاری کیں کے محکمہ کھیل و امور نوجوان کے ملازمین کی پرموشن اور دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اور نئی آسامیوں پر بھرتی کے عمل کو تیزی سے شروع کیا جائے۔ تاکہ بے روزگاری کے طوفان پر قابو پایا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل کے درا بلوچ نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں سال 22-2021کے لیے کیلنڈر کے حوالے سے بھی بات ہوئی اس میں یہ فیصلہ ہوا کہ سیکرٹری سپورٹس میر عمران گچکی سے مشاورت کے بعد کسی جاری کیا جائے گا۔ جس میں نیشنل گیمز، ہاکی،کرکٹ، اسکواش، مارشل آرٹ اور دیگر کھیلوں کی نیشنل چیمپئن شپ منعقد ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں