بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے، وہاں کے عوام بھی پنجاب کو اپنا گھر سمجھیں،وزیراعلیٰ پنجاب
کوئٹہ:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے بلوچستان کے عوام بھی پنجاب کو اپنا گھر سمجھے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت پنجاب بلوچستان حکومت ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بلوچستان کے دوردراز علاقوں میں عوام کو صحت کے بہترین سہولیات دینے میں بھرپور مدد کرینگے وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے عوام کیلئے درد رکھتے ہیں اور نیک نیتی کے ساتھ ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں ان خیالات کااظہار سردار عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جس گرم جوشی سے میرا بلوچستان آنے پر استقبال کیامیں ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں بلوچستان وزیراعظم عمران خان کی دل کے بہت قریب ہے اور بلوچستان کے عوام کیلئے درد رکھتے ہیں میں سمجھتا ہوں بلوچستان میرا دوسرا گھر ہے بلوچستان کی ترقی ہمیں اسی طرح عزیز ہے جس طرح پنجاب اور دیگر صوبوں کی ترقی وخوشحالی عزیز ہے ہم نے آج رکنی میں حکومت پنجاب کی جانب سے سٹیٹ آف دی ہارٹ ہسپتال کی ایم او یو پر دستخط کردیئے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ اسی طرح بلوچستان کے محلقہ علاقوں کے عوام کیلئے صحت کی بہتر سہولیات دے اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے تربت، گوادر، چاغی،موسیٰ خیل، خاران میں بھی ا سی طرح کے ہسپتال بنائیں گے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے حکومت پنجاب بلوچستان حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سمیت تمام اراکین اسمبلی کو پنجاب آنے کی دعوت دی ہے اس سے دونوں صوبوں کے مابین معاونت میں اضافہ ہوگا ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان سمیت دیگر صوبے یکجاں ہوجائے تاکہ ملک کی ترقی کیلئے خدمت کرے وزیراعظم عمران خان نیک نیتی کے ساتھ ملک کی ترقی وخوشحالی کے ساتھ اپنے ٹیم کے ہمراہ آگے بڑھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے طلباء وطالبات جو پنجاب میں زیر تعلیم اور ٹرانسپورٹرز دونوں صوبوں کی سرحد پر چیکنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ان کے مسائل جلد حل کرینگے۔


