بلوچستان ہائی کورٹ ٹینکی ٹریکٹر کی پابندی پرنظر ثانی کریں،تاجر اتحاد
کوئٹہ:تاجر اتحاد بلوچستان رجسٹرڈ کے مرکزی صدر سید محمد حیدراغا جنرل سیکرٹری حاجی سعداللہ ترین سید عبدالمنان آغا عبدالخالق ذاکر حاجی سعداللہ لہڑی بہادر خان بادینی نجیب خان بڑیچ لعل خان ناصر علی احمد محمدحسنی آغا محمد کاکڑ احسان خان ترین ابرہیم آغا علی محمد کاکڑ محمد طاہر بڑیچ عبدالقیوم ظفراغا روزالدین کاکڑ ستار خان نورزیء اور دیگر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج آٹھواں دن ہے کہ ٹینکی ٹریکٹر کی پابندی کی وجہ سے سب لوگ پریشان ہے ہزارگنجی اور اس پاس کے کئی علاقوں کے مسجدوں میں وضو کی پانی اور نہ گھروں میں پینے کی پانی ہے لہذا تاجر اتحاد بلوچستان رجسٹرڈ ہائی کورٹ سے مطالبہ کرتے ہیں ٹینکی ٹریکٹر کی پابندی پر نظر ثانی کریں یہاں بلوچستان میں کوئی صنعت اور فیکٹری نہیں ہے ٹینکی ٹریکٹر کی پابندی کی وجہ ہزاروں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں اس مہنگائی کی دور میں لوگوں کو روزگار دینا لازمی ہے اس فیصلے پر بیروزگاری مزید بڑھے گی ہائی کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں تاکہ ان غریب لوگوں کا روزگار کا پہیہ چل سکے اور پھر جب کوئی متبادل ذریعہ بنا اس کو اپنائیے اب اس ایمرجنسی میں کسی کے پاس اتنے پیسے نہیں کہ وہ ہر ایک ٹرک مزدا خرید سکیں۔


