دعا ہے بلاول بھٹو اسٹیبلشمنٹ کی بجائے عوام کا انتخاب ہو، خورشید شاہ
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر ثاقب نثار نے الزامات کا جواب نہ دیا تو درست مانا جائے گا۔خورشید شاہ نے کہاہے کہ آڈیو لیک میں اگر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے الزامات کو چیلنج نہیں کیا تو ان الزامات کو درست مانا جائے گا۔مریم نواز کا ماضی کی غلطیوں کا اعتراف کرنا اچھی بات ہے امید ہے کہ مریم نواز شاید آئندہ ایسا نہ کریں۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ آئینی راستہ یہی ہے کہ ان ہاس تبدیلی لائی جائے کیونکہ حالات بگڑنے اور انارکی پھیلنے کے نتائج خطرناک ہوں گے۔کرپشن ختم کرنے کے ذمہ دار ادارے ہیں کرپشن کی اصل بنیاد ہیں۔دعا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار پر لگا الزام جھوٹا ہوں تاہم انہوں نے چیلنج نہ کیا تو الزام درست مانا جائے گا۔خورشید شاہ نے مزید کہا کہ دعا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اسٹیبلشمنٹ کے بجائے عوام کا انتخاب ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹروتھ کمیشن بنا کر تمام سیاستدانوں اور آمروں کا احتساب کیا جائے۔قبل ازیں پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی واحد آپشن ہے۔ موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو بلاول بھٹو کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملا کر چلنا گوارا نہیں ہو گا۔اعتزاز احسن نے کہاہے کہ موجودہ حکومت نے پاکستان کو ناقابل گورننس بنا دیا ہے۔موجودہ حکومت ٹریک سے ہٹ چکی ہے۔اب یہاں پر آسانی سے گورننس نہیں ہو سکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اسٹیبلشمنٹ سے قریب ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔اسٹیبلشمنٹ کا مطالبہ ہے کہ پہلے نوازشریف کو واپس لائیں تاہم نوازشریف واپس نہیں آئیں گے۔پاکستان سے 40 گنا زیادہ نوازشریف کی دولت باہر ہے۔نوازشریف صرف اپنی بیٹی کو یہاں سے نکالنا چاہتے ہیں۔


