بیلہ،گٹکا او رماوہ کی بڑے پیمانے پر فروخت انتظامیہ کی ناکامی کا ثبوت ہے

بیلہ:گٹکا اور ماوہ کی بڑے پیمانے پر تیاری اور فروخت انتظامیہ کی ناکامی کا ثبوت ہے شہر اور گرد نواح زہریلے گٹکے اور ماوہ بنانے کے کارخانے دوبارہ کھل گئے ہیں گٹکا ماوہ مافیا نے سر اٹھا لیا آر کیو ایم منشیات مٹا تحریک کو مزید تیز کرے گی نسلوں کی تبائی ہنستے بنستے گھروں کو اجڑتے دیکھنا برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار رونجھہ قومی مومنٹ لسبیلا کے ضلعی آرگنائزر فیضان سرور رونجھو نے اتوار کے روز آن لائن عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے خصوصی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بیلا میں سر عام زہریلا گٹکا اور ماوہ فروخت ہودہا معصوم بچے نوجوان اس ناسور کے شکنجے میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں کئی گھروں کے چراغ گل ہوگئے نسلوں کی تبائی کا باعث گٹکا اور ماوہ معاشرے اور افراد کے لیئے ناسور بن چکا ہے انہوں نے کہا مقامی انتظامیہ کی گٹکا ماوہ مافیا کے سامنے بے بسی معنی خیز ھے بیلا پولیس نے کچھ ماہ قبل آپریشن کرکے قابو پانے میں کسی حد تک کامیابی حاصل مگر اب دو بارہ فروخت اور تیاریوں کا سلسلہ زور پکڑ چکا ھے انہوں نے کہا کہ بیلا میں مسلمانوں کو شراب کی فروخت بھی باعث تشویش ہے وائن اسٹور کا لائسن منسوخ کیا جائے انہوں نے محکمہ پولیس کے بالاحکام اور ایکسائز ٹیکنیشن کے زمہ داران منشیات کے سدباب کے لیئے جامعہ حکمت عملی کے تحت مستقبل اور پائیدار حل ممکن بناکر نوجوان نسلوں کو مزید تباہ ہونے سے بچائیں گٹکا ماوہ کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کرکے اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر اور انکی پشت پنائی کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں