دکی، لونی پولیس نے دو افراد کی نعشیں برآمد قبضے میں لے لی

دکی(این این آئی)ضلع دکی کے علاقے لونی سے پولیس نے دو افراد کی نعشیں قبضے میں لےں۔ پولیس کے مطابق جمعرات کولونی کے علاقے کلی بختیار خان سے پولیس نے ندی کے قریب سے 2افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادیں جن کی شناخت موسیٰ خان ولد ہیرو اور لعل خان ولد رحیم خان کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے