ٹی 10لیگ، امپائر علیم ڈار کے سر پر گیند لگ گئی

ابو ظہبی:متحدہ عرب امارات میں جاری ٹی 10 لیگ میں جاری میچ کے دوران امپائر علیم ڈار کے سر پر گیند لگ گئی۔ تفصیلات کے مطابق امپائر علیم ڈار کے ساتھ یہ حادثہ چنئی بریوز اور ناردرن واریئرز کے میچ کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔ پہلی اننگز کے پانچویں اوور میں فیلڈر نے دوسرے کھلاڑی کے پاس گیند پھینکی جو راستے میں آنے والے علیم ڈار کے سر پر لگی۔گیند لگتے ہی فیلڈنگ کرنے والی ٹیم کے کھلاڑی آئے اور امپائر کے سر پر مالش کی، حادثے میں علیم ڈار زخمی ہونے سے بچ گئے۔واضح رہے کہ ایونٹ کے 20ویں میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے چنئی بریوز کو 9 وکٹوں سے آٹ کلاس کردیا، ٹائیگرز نے 90 رنز کا ہدف یکطرفہ مقابلے کے بعد چھٹے اوور میں ہی حاصل کرلیا۔حضرت اللہ زازئی 46 اور جانسن چارلس 30 رنزبنا کرنمایاں رہے، رومن واکر نے ایک وکٹ حاصل کی، مزید کوئی بولر وکٹ نہ لے سکا۔اس سے قبل بریوز پہلے کھیل کر4 وکٹوں پرصرف 89 رنز تک محدود رہی تھی، محمد شہزاز 32 اور مارک ڈیال 28 رنز بناسکے تھے۔ بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے فلیچر نے دو، ووڈ اور قیس احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں