ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صوبے بھر میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کی سروسز سے بائیکاٹ کیا گیا

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور مطالبات تسلیم نہ ہونے پر پیر کو صوبے بھر میں او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز کی سروسز سے بائیکاٹ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈاکٹرز کے خلاف ایف آئی آر کی اندراج اور دیگر مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 29نومبر سے صوبے بھر کے او پی ڈیز اور آپریشن تھیٹرز سے بائیکاٹ کااعلان کیاگیا جس کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں او پی ڈیز بند اور آپریشن تھیٹرز میں سروسز معطل رہی۔ینگ ڈاکٹرز کے رہنماء ڈاکٹرحفیظ مندوخیل کاکہناتھاکہ جب تک ینگ ڈاکٹرز کی ایف آئی آر واپس نہیں لی جاتی تب تک مذکرات نہیں ہونگے، گرفتار ینگ ڈاکٹرز کو گاڑیوں بیٹھا کر واپس باعزت طریقے سے لایا جائے ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ پنجاب اور سندھ سے بھی وائے ڈی اے کے ساتھی آئیں گے جیل میں جگہ کم پڑ جائے گی ہم استعفی دینے کو تیار ہیں، استعفی لئے جائیں ہم گھر جائیں گے حکومت نئے ڈاکٹرز بھرتی کرلے۔ وزیر اعلی قدوس بزنجو بیمار ہوئے تو ہمیں فون کئے جارہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرز کو غلط ایکسپلیشن نہ دی جائیں ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں