ہمیشہ سے اپنی سرزمین اور یہاں کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے جدوجہد کی ہے، حاجی لشکری رئیسانی
ڈھاڈر: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نوابزادہ میر رئیس رئیسانی گزشتہ روز اپنے آ بائی علاقے دنیا کے تاریخی قصبہ مہرگڑھ پہنچ گئے جہاں انہوں نے انتہائی مصروف دن گزارا انکی آ مد کی اطلاع ملتے ہی ڈھاڈر اور گردونواح کے مختلف قبائل کے افراد سیاسی سماجی قبائلی رہنماؤں سادات کرام نوجوانوں طلبا صحافیوں نے مہرگڑھ آ کر ان سے ملاقاتیں کیں اور ان سے علاقائی مسائل سیاسی سماجی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا اور انکی مہرگڑھ آ نے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے بخیریت خوش آمدید کہا نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان بلخصوص ڈھاڈر کے عوام کے ساتھ ہمارا قدیم ترین و مظبوط رشتہ ہے اور ہم نے ہمیشہ سے اپنی سرزمین اور یہاں کے لوگوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے جدوجہد کی ہے انکا کہنا تھا کہ ملک علاقے کے مسائل میں اضافے کی وجہ حقیقی سیاسی نمائندگی رکھنے والے افراد کے بجائے جی حضور لوگوں کو مسلط کرکے ملک وقوم کا بہت نقصان کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ملک وعوام کے حالات کو بدلنے کی جدوجہد کی بجائے صرف مہنگائی مہنگائی کرکے جلوس نکال کر عوام کو دلاسا دیرہی ہے کیونکہ مسائل کا حل نظام کی تبدیلی سے ہی ممکن ہے نہ کہ صرف جمہوریت کے نام پر اصل جمہوری مقاصد کو پس پشت ڈال کر انہیں مزید زہنی اذیت نہ دی جائے بلکہ حقیقی معنوں میں انصاف مساوات معاشی ترقی انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے نئے سرے سے سوچ بچار کرکے ایک حقیقت پسندجمہوری نظام کی طرف لوٹنا چاہیے جسکی اس ملک کو ضرورت ہے اسکے لیے سیاسی قوتوں کا اتفاق ہونا ضروری ہے انہوں نے نوجوانوں خصوصا طلبا کو کہا کہ وہ دنیا کی فضولیات سے باہر نکل کر کتابوں سے رشتہ جوڑیں کیونکہ مطالعہ کرنے کے بہت بڑے فائدے اور علم حاصل کرنے کی اصل روح کتابوں میں موجود ہے بعد ازاں انہوں نے سات ہزار قبل مسیح مہرگڑھ کے آ ثار قدیمہ کا دورہ کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر میر ہمایوں عزیز کرد لالا ظاہر دومڑ میر شیر احمد رئیسانی مجاہد عبداللہ رئیسانی سردارزادہ صغیر شاہ دوپاسی چوہدری رفعت سید سلام شاہ دوپاسی سید فاضل شاہ دوپاسی بھی ان کے ہمراہ تھے اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے انکے اعزاز میں استقبالیے اور ظہرانے چائے پارٹی دی گئی۔


