چین میں 7پاکستانی طلبہ کرونا وائرس سے متاثر

اسلام آباد,معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے 7 پاکستانی طلبہ متاثر ہوئے تھے جن میں سے 6 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں آرہی تھیں کہ چین میں 4 پاکستانی طلبہ کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چین میں موجود 7 پاکستانی طلبہ میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی جن میں سے 6 طلبہ اس وائرس سے مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔ ہم ان طلبہ کو پورا تعاون فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس صوبے میں یہ طلبہ مقیم ہیں وہاں نہ کوئی آتا ہے اور نہ کوئی جاتا ہے، چین نے بروقت جو پابندیاں لگائیں اگر وہ نہ لگائی جاتیں تو لاکھوں لوگ اس سے متاثر ہوتے۔انہوں نے بتایا کہ اس بیماری کے 98 فیصد مریض مکمل صحتیاب ہوجاتے ہیں، پاکستان میں متاثر چاروں مریضوں کی صحت بہتر ہورہی ہے اور وہ جلد ہی مکمل صحتیاب ہوجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں