سر دار یار محمد رند کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند کوئٹہ پہنچ گئے سردار رند کوئٹہ میں سیاسی رہنماں سے اہم ملاقاتیں کرینگے تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی موجودہ صوبائی حکومت کے حصہ ہیں تاہم سردار یار محمد رند جنکے پاس جام حکومت میں وزارت تعلیم کا قلمدان تھا موجودہ سیٹپ میں محکمہ تعلیم تحریک انصاف کے نصیب اللہ مری کو دیا گیا جس پر سردار یار محمد رند موجوہ صوبائی حکومت سے ناراض ہیں تاہم وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کو وزارت کا حلف لیے ڈیڑھ مہینہ بیت چکا ہے سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان بھی دوبارہ میدان میں اتھر چکے ہیں۔
Load/Hide Comments


