سی پیک کے تحت ملازمتوں سے متعلق سوالات پر قاسم سوری لاجواب ہو گئے

کوئٹہ:سی پیک کے تحت پاکستان میں 70ہزار ملازمتیں:ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بلوچستان کے ملازمتوں سے متعلق سوال پر لاجواب ہوگئے۔بدھ کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر بولان میل کے افتتاحی تقریب میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران جب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری سے سوا ل کیاگیاکہ پاکستان میں چین کے سفیر کاسی پیک کے تحت پاکستان میں 70ہزار ملازمتوں سے متعلق بیان ہے اور ان 70ہزار ملازمتوں میں بلوچستان کیلئے کتنی ملازمتیں ہیں تو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری لاجواب ہوگئے اور جواب دئیے بغیر چل دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں