پی ڈی ایم نے منی بجٹ مسترد کر دیا ہے،حافظ حمد اللہ

کو ئٹہ:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجما ن جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے منی بجٹ مسترد کردیا ہے کیونکہ منی بجٹ پیش کرنے کے ساتھ ہی ملک میں نہ صرف مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا بلکہ ہم اسے ملکی معیشت کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی سرینڈر ڈاکومنٹس سمجھتے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے منی بجٹ کو مسترد کردیاہے کیونکہ منی بجٹ پیش کرنے کے ساتھ مہنگائی کاخطرناک طوفان برپا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منی بجٹ نہیں بلکہ ملکی معیشت کوآئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی سرینڈرڈاکومنٹ ہے اور ملک وقوم کومعاشی طورپر آئی ایم ایف کے ہاتھوں قتل کرنے کی دستاویزہے۔ انہوں نے کہاکہ منی بجٹ ملکی،قومی مفادمیں نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے کہنے پران کے مفادات کی تحفظ کیلئے پیش کیا جارہاہے۔ موجودہ،سلیکٹیڈ،وزیراعظم عوام کا نہیں عالمی مالیاتی اداروں کانمائندہ ہے جبکہ پی ڈی ایم ہرفورم پر حکومت کا ڈٹ مقابلہ کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں