کورونا کے نام پر سابقہ حکومت کی لوٹ مار کی تحقیقات ہونی چاہیے، مولانا عبدالواسع
کو ئٹہ:جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کورونا کے نام پر سابقہ صوبائی حکومت نے جو لوٹ مار کی ہے ان کی تحقیقات ہونی چاہئے خود کود ایماندار کہنے والے آج اپنی کرپشن کی وجہ سے چھپے ہوئے ہیں جمعیت علما اسلام ہمیشہ سے صوبے کے ساحل وسائل کی لوٹ ما ر کر نے والوں کے خلاف میدان عمل میں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ جمعیت علما اسلا م روز اول سے کرپشن اورلوٹ مار کیخلاف کھڑی رہی ہے کورونا کے نا م پر اربوں روپے کے فنڈز بلو چستان آئے جن میں بڑے پیمانے پر جا م حکومت میں کرپشن ہوئی ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں جہاں بلوچستان پسماندگی سے دوچار ہے میں بدقسمتی سے حکمرانوں نے صوبے کی مفادا ت کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی،انہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے ملک کو تباہی و بربادی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے آج خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو امیدوار تک نہیں مل رہے جو دوسروں کا کندھا استعمال کرکے اقتدار میں آتے ہیں ان کا انجام یہی ہوتا ہے جمعیت علما اسلام کا مقابلہ کوئی بھی سیاسی جماعت نہیں کرسکتا،انہوں نے کہاکہ ملک اس وقت بحرانوں سے دوچار ہے اور حکمران کرپشن کا نعرہ لگا کر اب بھی عوام کو بے وقوف بنانے پر تلے ہوئے ہیں مگر اب عوام ہوشیار ہو گئی اور کبھی بھی حکمرانوں کے بھکاوئے میں نہیں آئینگے جمعیت علما اسلام خیبر پختونخوا میں ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور بلوچستان میں بھی آئندہ آنے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے اور کارکنوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ہر علاقے میں جا کر علاقے کے عوام کو اعتماد میں لیکر ان کے مسائل حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔


