چیف سیکرٹری بلوچستان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

کوئٹہ:چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں این سی او سی کے نمائندوں بریگیڈیئر ابرار، بریگیڈیئر ہمایوں، کرنل سبطین سمیت سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکینڈری ہیلتھ کیئر عزیز احمد جمالی، سیکرٹری اطلاعات عمران خان، سیکرٹری سیکینڈری تعلیم عبدالروف بلوچ، کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن بلوچ، ای پی آئی کے صوبائی سربراہ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی جبکہ ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ روز صوبے میں 37500 لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں، شاپنگ مالز اور پارکس میں اگر بغیر ویکسینیشن کوئی ملا تو متعلقہ ادارے کو فورا سیل کردیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ نادرا، ضلعی انتظامیہ اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے تعاون سے ویکسینیشن کے عمل کو تیز کر دیا کیا جائے گا۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہا کہ ویکسینیشن کے عمل کو تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کورونا کی ویکسین لگائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ کورونا ویکسینیشن لگانے میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔انہوں نے کہا کہ جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ویکسینیشن اور احتیاط ضروری ہے۔خصوصی ٹیمیں ہر محلے اور گاں میں جا کر مفت ویکسین لگا رہی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متحرک ہیں۔ چیف سیکرٹری نے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ ویکسین لازمی لگوائیں تاکہ کرونا کی وبا پر قابو پایا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں