نواب امان اللہ زہری کے فرزندوں کو میڑھ، مشورہ کر کے جواب دینگے، جنگ بندی کا اعلان
زہری(نمائندہ انتخاب)ترجمان خلق نواب نوروز خان زہری نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کے آج جھالاوان،زہری قلات و دیگر علاقوں سے سید،علماء قبائلی اور سیاسی رہنما پر مشتمل معززین کی وفد کی بسلسلہ میڑھ خلق نوروز خان زہری بمقام کوناڑہ گنداوہ آمد ہوئی۔بلوچی رسم و رواج کے تحت میڑھ کو عزت بخشی حال حوال کیا،مخالفین کی جانب سے بھیجی گئی وفد نے نے اپنی آمد میڑھ بسلسلہ ہماری خونی تنازعات کی خاتمہ جس پر نواب نیاز احمد خان زہری نے کہا کے اگر چند وقت قبل اس سنجیدگی سے ان مسائل کو دیکھا جاتا تو اتنی خونریزی اور نقصان نہ ہوتی نواب نیاز احمد خان زہری نے قبائلی میڑھ کو کہا کے اپنی فیملی کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے جواب دینگے، جواب تک ہم جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں قبل ازیں آج جھالاوان کی معزیزینسید عبداللہ شاہ،سردار ممتاز احمد لوٹانی زھری، سردار عبد الکریم نیچاری زھری، سردار احسان اللہ سناڑی زھری، سردار ممتاز احمد زہری حاجی رحمت اللہ کہنی سردار زادہ نذیر احمد موسیانی، سردار زادہ تاج محمد زھری، سردار زادہ منیر احمد ڈائیہ، سیاسی رہنما عبداللہ آذاد، وڈیرہ ارباب علی تراسانی زھری، وڈیرہ محمد نواز جتک زھری مولوی خان محمد سناڑی زھری، میر ثناء اللہ سناڑی زھری، وڈیرہ عبدالمجید بڑانی زھری، وڈیرہ محمد ابراہیم سلمانجو، خلیفہ سلطان عارفین۔,حاجی شبیر احمد، محمد رمضان سناڑی زھری و دیگر شامل تھیں جو خلق نواب نوروز خان پہنچے۔جہاں نواب نیاز احمد خان زہری، نوابزدہ اعجاز احمد زہری،نوابزادہ شہزاد احمد زہری،نوابزدہ عبیداللہ زہری نوابزادہ اویس زہری و دیگر موجود تھے


