وزیراعظم اور آرمی چیف کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت
وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے فیکٹری منیجر پرانتھا کمارا کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ سری لنکن منیجرکو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ واقعے کی تحقیقات کی خود نگرانی کررہا ہوں اور واقعے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔
ایسے ماورائے عدالت اقدام قطعاً ناقابل قبول ہیں، آرمی چیفدوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں غیرملکی فیکٹری منیجر کے قتل کی مذمت کی ہے۔سری لنکن منیجرکو زندہ جلانے کا واقعہ پاکستان کیلئے شرم کا دن ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھاکہ سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پرانتھا کمارا کا قتل قابل مزمت اور شرمناک ہے۔آرمی چیف کا کہنا تھاکہ گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے سول انتظامیہ کو مدد فراہم کی جائے گی۔خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔واقعے کے بعد 50 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔


