بی این پی کا انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر لاپتہ افراد کے مسئلے پر اسلام آباد میں سیمینار کا اعلان

کوئٹہ,بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن((10دسمبر کے موقع پر لاپتہ افراد کے مسئلے کو اجاگر کرنے اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں سیاسی جماعتوں کے قائدین انسانی حقوق کے علمبردار دانشوروں سمیت تمام طبقہ فکر کے افراد شرکت کریں گے یقینا لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے چھ نکات میں اول شق ہے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے سپریم کورٹ آف پاکستان تک گئے لانگ مارچ کے شرکاکے ساتھ یکجہتی اس کے بعد مختلف فورمز پر بلوچستان کے لاپتہ افراد کے مسئلے کو اجاگر کرنے ان کی بازیابی کیلئے پارٹی نے ہمیشہ اولین کردار ادا کیا یہاں تک کے وفاقی حکومت سے بھی پہلا مطالبہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا تھا مسئلے کی حساسیت کو لاپتہ افراد کی بازیابی کو اولین ترجیح ہے ہمیشہ سیاست کا محور بھی بلوچستان کے عوام کی حقیقی ترجمانی محرومی کے خاتمے سمیت دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہے مختلف اوقات میں ہر حکمران کے سامنے سیاسی و اصولی موقف اپناتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ لاپتہ افراد کا اجاگر کیا بی این پی انفرادی نہیں اجتماعی مسائل کو اہمیت دیتی ہے ہر دور میں ہماری کوشش رہی ہے کہ لاپتہ افراد کے اہم مسئلے کو حل کیا جائے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر کے جمہوری پارٹیوں دانشور وکلاو دیگر طبقہ فکر کے افراد کی جانب اس مسئلے کی جانب مبذول کرائی جائے گی انسانی حقوق کے احترام اور ماورائے قانون گرفتاریوں ناورا سلوک ناانصافیوں پر مبنی پالیسیاں اب ناقابل برداشت بن چکی ہیں پارٹی کی جانب سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مسئلے کو اجاگر کرنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بی این پی حقیقی عوامی قوت ہے جو بلوچ اور بلوچستانی فرزندوں کی بازیابی کی بازیابی تک جدوجہد کرتی رہے گی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچ اور بلوچستانی عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے بلکہ قومی جمہوری سیاسی جدوجہد کرتے ہوئے معاملات کو بہتری کی جانب لے جانے کیلئے کوشاں رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں