قلات، انتظامیہ کی کارروائی، مطلوب شخص گرفتار

قلات :قلات پولیس کی کاروائی، مطلوب شخص گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی قلات عبدالروف بڑیچ کے خصوصی ہدایت نسبت گرفتاری اشتہاری مفروران کے سلسلے میں ایس ایچ او قلات نذیر احمد عمرانی کے مخبر خاص کے اطلاع پر قلات پولیس نے نواحی علاقے توک قلات میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے قلات پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم نواب خان ولد آچر قوم چنال سکنہ توک قلات جوکہ مقدمہ نمبر 23/2020 کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں