پنجگور، مسلح افراد نے تیل سے لوڈ ویگن گاڑی پر فائرنگ کر دی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پنجگور(انتخاب نیوز) مسلح افراد نے تیل سے لوڈ ویگن گاڑی پر فائرنگ کر دی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پنجگور سی پیک روڈ شاہو کہن جعفر ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سرف گاڑی میں سوار مسلح افراد نے تیل سے بھری لوڈ ویگن گاڑی کا تعاقب کیا ۔ مسلح افراد کو دیکھ کر ویگن گاڑی نہ رکا اور رفتار تیز کر دی جس کے بعد ویگو گاڑی میں سوار مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس سے تیل سے بھری گاڑی میں آگ لگ گئی۔ ڈرائیور اور کلینر جان بچھا کر بھاگ گئے۔ واضح رہے کہ اس ایریا میں سرف گاڑی والے کئی دنوں سے گاڑیوں کی تعاقب کر رہے ہیں
Load/Hide Comments


