زندہ اور با شعور قومیں اپنی ثقافت کی حفاظت کرتی ہیں،نوا ب ثناء اللہ زہری

کراچی(انتخاب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سندھی ثقافت کے موقع پر اپنے جاری کردہ پیغام میں وطن عزیز اور دنیا بھر میں بسنے والے سندھی قوم کو مبادکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سندھی قوم کو اپنے عظیم ثقافتی دن کو منانے پر انکے قومی جزبہ کو سلام پیش کرتاہوں زندہ اور باشعور قومین اپنے ثقافت اور روایات کی حفاظت کرتے ہین انہونے کہا اپنی ثقافت اور روایات سے محبت کرنا ہی قومون کی پہچان ہے سندھی ثقافت ٹوپی اجرک کی خوبصورت تہذیبوں کا گہوارہ ہے،جوقومین اپنے زبان ثقافت کو بھول جاتے ہین پھر وہ قومیں دنیاء کے نقشہ سے مٹ جاتے ہیں ہمارا ملک مختلف اقوام اور مختلف زبانون کاایک حسین گل دستہ ہے، منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب ملک کے لوگوں کی پہچان ہیں۔ پاکستان میں بسنے والی تمام قومیں ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں جس کا نام ہے مملکت خدا داد پاکستان سندھ کی دھرتی روایات پیار محبت کا سرزمین ہے*

اپنا تبصرہ بھیجیں