وفاق و صوبے ایک پیج پر نہیں، فیصلے نجانے کہاں ہورہے ہیں،سینٹرسراج الحق

سرگودھا:وفاق اور صوبے ایک پیج پر نہیں ہیں۔ فیصلے نجانے کہاں ہورہے ہیں۔ حکمران تکبر کاشکارہیں، اب ان کارویہ کنٹینروالاہے۔ ڈاکٹرزہرٹال پر ہیں ان کامطالبہ صرف سیفٹی کٹس اورکوروناٹیسٹ ہے۔ حکمران کہتے ہیں کہ ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن اب تک کسی کوئی مشاورت نہیں کی۔ پورے ملک میں ایک ہی کوروناہے لیکن لاہوراورکراچی کے لیے الگ الگ پالیسی کیوں؟ملک میں لاک ڈاؤن ہے بھی اورنہیں بھی۔ صرف قومی اسمبلی اور سینٹ میں لاک ڈاؤن ہے۔ وزیر اعظم اپنی تقریرمیں لاک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہیں اوراگلے دن لاک ڈاؤن بھی کردیتے ہیں۔ 24اپریل کوہماری تمام مرکزی، صوبائی، مقامی قیادت اپنی سطح پرمساجد کی صفائی کاخود اہتمام کریں گی۔ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل سٹاف اورصحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں۔ حکومت آٹے اورچینی کے سرکاری مگرمچھوں پرہاتھ ڈالنے سے گریزاں نظر آتی ہے۔ ان خیالات کااظہارامیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق نے دفترجماعت اسلامی 47پل پرصوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم، ضلعی امیرحاجی جاویداقبال چیمہ اوردیگرضلعی ذمہ داران کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب اورمیڈیانمائندوں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہاکہ کوروناکی وجہ سے اس وقت پوری دنیاقیدخانے میں تبدیل ہوچکی ہے۔ انسان اپنے گھروں تک محدودہوکررہ چکے ہیں۔ ڈبلیوایچ اوصفائی و پاکیزگی کے جوطریقے اب ہمیں بتا رہی ہے وہ ہمارے نبی اکرم ﷺ نے آج سے چودہ سوسال پہلے ہی بتادیئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری صوبائی اوروفاقی حکومتیں ایک پیج پرنہیں ہیں موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ تمام صوبائی و مرکزی حکومت ایک پیج پرہوں۔ ملک میں ایک دن لاک ڈاؤن سے انکاراورپھراگلے ہی دن لاک ڈاؤن کربھی دیاجاتاہے۔ لاک ڈاؤن کے حوالے سے عوام الناس کی اپنی اپنی پالیسی ہے۔ ڈاکٹرزصرف سیفٹی کٹس نہ ملنے کی وجہ سے ہڑتال پرہیں لیکن کسی وزیرنے ان سے مزاکرات کرنے کی بھی تکلیف گوارہ نہیں کی۔ حکومت پارلیمنٹ کااجلاس بلائے اورمشترکہ حکمت عملی اورسوشل ایکشن پروگرام ترتیب دے۔ پرائیوٹ سکولوں اورمدارس کے اساتذہ کوخودتنخواہیں دینے کااہتمام کرے۔ قبل ازیں سینٹرسراج الحق نے نابیناافرادکوراشن تقسیم کیا۔ اورالیکٹرانک میڈیاکیمرہ ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیدارن سے حلف لیا۔ اس موقع پر ملک محمودحسین اعوان، شمس نویدچیمہ، پروفیسرخالدمحمودعارف، ڈاکٹرارشدشاہد، میاں انعام الحق قیصرودیگربھی موجودتھے۔


