زہری حویلی پر حملہ بلوچی رسم رواج اور جھالاوان کی سرزمین پر حملہ ہے،سردار اسلم بزنجو

کوئٹہ:سابق صوبائی سردارمحمداسلم بزنجو نے بی این پی عوامی کی مرکزی صدر سابق سینٹر وفاقی وزیر میر اسرار اللہ خان زہری کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے واقع میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اگر اس طرح سے بلوچستان کے سیاسی و قبائلی رہنماوں کے گھر پر حملے ہوتے رہے تو بلوچستان کی عزت و تقدس کو پامال ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا اس جیسے غیر اخلاقی حرکات کا مطلب قبائل اور بلوچوں کو خانہ کی جنگی کی طرف لے جانے کی ناکام کوشش ہے۔ اس جیسے ناکام اور غیر اخلاقی حرکت وہ لوگ کرتے ہیں جو بلوچی اور قبائلی اقدار سے واقفیت نہیں رکھتے ہیں۔ جھالاوان اور سرراون تمام سیاسی قبائلی شخصیات کو ملکر اس طرح کے مذموم عزائم کی ہم آواز ہوکر مذمت کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں