معروف پہلوان محمد افضل شیر کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے

پاکستان کے معروف پہلوان اور اور سابق اولمپیئن استاد حاجی محمد افضل شیر کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔نامور پہلوان اجی محمد افضل 85 سال کی عمر میں نیویارک میں کورونا وائرس کے باعث وفات پا گئے۔ اسکواش کے عظیم کھلاڑی اعظم خان کورونا ائرس کے سبب جاں بحقحاجی محمد افضل 7اپریل 1935 کو پیدا ہوئے تھے اور 1960 میں صدر پاکستان ایوب خان نے انہیں شیر پاکستان کے لقب سے نوازا تھا۔انہوں نے 1964 کے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کی تھی لیکن سیمی فائنل میں انجری کے سبب ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔حاجی محمد افضل نے 1964 اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ایک ماہ طبیعت خراب ہونے پر انہیں امریکا منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ آج کورونا وائرس کے سبب انتقال کر گئے۔انہوں نے سوگواروں میں چار بیٹے چھوڑے ہیں جن میں سے تین امریکا اور ایک پاکستان میں رہائش پذیر ہے۔اولمپیئن محمد افضل نے کئی نامور پہلوانوں کو گر سکھائے اور ان کے معروف شاگردوں میں بشیر بھولابھالا، طیب رضا اعوان ٹائیگر پہلوان، عثمان مجید بلو پہلوان مرحوم شامل ہیں۔


