قلات،میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال چھٹے روز میں داخل
قلات:میونسپل کمیٹی ایمپلائز کے صوبائی کال پر میونسپل کمیٹی قلات کی جانب سے کام چھوڑ ہڑتال چھٹے روز میں داخل، علاقہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل،،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا، صوبائی حکام میونسپل ملازمین کے مسائل فوری حل کرے، مشکلات عوام کو جھیلنا پڑرہے ہیں، قلات میں میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں میونسپل کمیٹی قلات میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اور مطالبہ کیا کہ بلدیاتی اداروں کے ملازمین کے مطالبات فوری طور پر تسلیم کرتے ہوئے عمل درآمد یقینی بنائی جائے،بصورت دیگر احتجاج میں مزید شدت لائیں گے۔
Load/Hide Comments


