تربت، مند سے 3افراد کی لاش برآمد
تربت:بلوچستان کے ضلع کیچ میں مختلف واقعات میں 3افراد قتل اور 3افراد زخمی ہوگئے بلوچستان کے ضلع کیچ کے سب تحصیل مند میں پاک ایران سرحدی اور پہاڑی علاقے پیرکور شم میں 3افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، لیویز ذرائع کے مطابق جنہیں گولیاں مارکر قتل کیاگیاہے۔ تینوں افراد ضلع قلات کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔جبکہ تربت ایئرپورٹ چوک پر دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کی وجہ سے ایک موٹرسائیکل پر سوار دونوں بھائی رسول بخش اور رفیق ولد محمد سکنہ سامی اور دوسرے موٹرسائیکل پر سوار یونس ولد امیربخش سکنہ دشتی بازار تربت زخمی ہوگئے، تینوں زخمی ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیاگیا۔ انکی حالت خطرے سے باہر بتایا جاتا ہے۔
Load/Hide Comments


