دنیا کی توجہ کرونا پر مرکوز و داعشی سربراہ عراق میں داخل

اس وقت پوری دنیا کی توجہ کرونا کی عالمی وباء اور اس کی روک تھام پر مرکوز ہے۔ جنگ سے توجہ ہٹنے کے نتیجے میں ‘داعش’ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ایک بار پھر حرکت میں آگئی ہے۔ منگل کے روز عراق کے انٹیلی جنس اداروں کی طرف سے بتایا گیا کہ ‘داعش’ کا موجودہ سربراہ اور مقتول جنگجو ابو بکر البغدادی کا جانشین ابو ابراہیم القرشی عراق میں داخل ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ البغدادی کرونا وبا کے نتیجے میں عالمی توجہ ہٹنےسے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ امریکا نے ابراہیم القرشی کو دنیا کے درجہ اول کے اشتہاریوں میں شامل کرتے ہوئے اس کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 50 لاکھ ڈالر کی بھاری رقم کا انعام مقرر کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں