سلیکٹڈ اور نااہل حکومت کی وجہ سے آج ملک بدترین مالی بحران کا شکار ہے، مولانا عبدالواسع

کو ئٹہ,جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ او رنااہل حکومت کی وجہ سے آج ملک بدترین مالی بحران کا شکار ہے، معیشت کا پہیہ جا م ہوکر رہ گیا ہے اگر یہی حکمران رہے تو ملک آئندہ سالوں دیوالیہ بن جائے گا سلیکٹڈ کی غلط پالیسیوں کے نتیجے میں عوام فاقہ کشی پر مجبور ہیں، موجودہ دور میں ملک میں خودکشیوں کی شرح میں اضافہ ہوا ہے، اب وہ وقت آگیا ہے کہ ان حکمرانو ں سے پی ڈی ایم عوام کو نجات دلائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا عبدالواسع نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے نااہل وزرا اور مشیر مہنگائی کی کمی کے حوالے سے بیانات پر بیانات دے رہے ہیں لیکن ضمنی حقائق ان کے بیانات کے برعکس ہیں، اب عوام باشعور ہوچکے ہیں سلیکٹڈ کے نعروں سے ورغلانے والے نہیں ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے 23مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے لانگ مارچ میں جمعیت علما اسلام اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں بھرپور شرکت کریں گی۔ ہم نے عزم کر رکھا ہے کہ سلیکٹڈ کو گھر بھیج دیں گے، سلیکٹڈ حکومت کو کسی صورت این آر نہیں دیں گے بلکہ ان سے بھرپور احتساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ایک منصوبے کے تحت موجودہ حکومت کر گھرانے کیلئے احتجاج کی لائحہ عمل طے کر رہے ہیں اور ملک بھر میں مظاہرے کرنے کے بعد اسلام آباد کا رخ کرینگے جب تک حکمرانوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک بحرانوں سے نکل نہیں سکتا، مہنگائی بد آمنی اور بے روزگاری کی وجہ سے صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے اور حکمران قرضے لیکر ملک کو مزید مقروض کر رہا ہے اور سٹیٹ بینک سمیت دیگر اداروں کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو ایک سازش کے تحت پسماندہ رکھا جارہا ہے اور صوبے کے وسائل کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقی کی شرح نہ ہونے کے برابر ہے 2018کے انتخابات سے قبل جمعیت علما اسلام کے اکابرین نے وعدہ کیا تھا کہ ملک کو ایسے حکمرانوں کے حوالے کیا جارہا ہے جو ملک کے مفادات کیلئے نہیں بلکہ اپنے مفادات کیلئے سیاست کررہے ہیں جس وقت ملک ترقی کی راہ پر گامزن تھا تو یہی نااہل حکمران ڈی چوک پر دھرنا دے رہے تھے اور ملک سالمیت کے خلاف سازش کررہے تھے اور عوام کے ساتھ جو وعدے کیے تھے ان میں سے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا اور آج ملک کھربوں روپے مقروض ہے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے حقیقی سیاسی قیادت کو آگے آنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں