لاپتہ افراد کا مسئلہ پورے ملک میں سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، جان محمد بلیدی
کوئٹہ :نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری جان محمد بلیدی نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ پورے ملک میں سنگین صورتحال اختیار کرچکاہے ریاست کو یہ معاملہ سنجیدہ لینا ہوگا ان خیالات کا اظہار جان بلیدی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ٹیوٹر پیغام میں کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ پورے ملک میں سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے ریاست کو یہ معاملہ سنجیدہ لینا ہوگا اور لاپتہ افراد کو منظر عام پر لانا ہوگا۔ 10 دسمبر کو بلوچستان سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں انسانی حقوق کا عالمی دن منائیں گے اور لاپتہ سیاسی کارکنوں کی بازیابی کا مطالبہ کریں گے۔
Load/Hide Comments


