آصف زرداری کانوازشریف سے متعلق بیان افسوس ناک ہے،شہبازشریف
لاہور:اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا میاں محمد نوازشریف سے متعلق بیان افسوس ناک ہے۔
جمعرات کوٹویٹ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نون کے صدرشہباز شریف نے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کےنوازشریف سے متعلق بیان پر جواب دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کا میاں نواز شریف کے بارے میں بیان افسوس ناک ہے۔ میاں نواز شریف کی پاکستان کے ساتھ غیرمتزلزل وابستگی ہمیشہ سے ناقابل تردید رہی ہے اور آصف زرداری جانتے ہیں کہ میاں نوازشریف کو کن حالات میں بیرون ملک جانا پڑا۔شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں ایسے ریمارکس سے گریز کرنا چاہیے اور ملک کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ 6 دسمبر کو لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتےہوئے آصف زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف نے پنجاب میں ایسی حلقہ بندیاں کیں جو پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف تھیں، جو اس دھرتی پر مرنا نہیں چاہتا وہ اس دھرتی کے خلاف ہے، ہم اس دھرتی کے ہیں اور یہیں مریں گے۔


