گوادر، یوسف مستی خان کا گرفتاری کے بعد پیغام

گوادر (بیورورپورٹ) بلوچ متحدہ محاذ کے سربراہ یوسف مستی خان نے گرفتاری کے بعد اپنا پیغام دیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کارکنان کو ہدایت کی کہ پر امن رہیں، اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں،ان کی گرفتاری ایک ہوٹل میں عمل میں لائی گئی ہے۔ ایف آئی آر تعزیرات پاکستان کے دفعات 121، 123 اے، 124 اے، 153، 109، 34 کے تحت درج کی گئی ہے۔ گرفتاری کے بعد یوسف مستی خان کو سیشن کورٹ گوادر میں ریمانڈ کے لئے پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ یاد رہے کہ یوسف مستی خان نے بدھ کے روز گوادر پہنچنے کے بعد گوادر حق دو تحریک کے دھرنے میں شرکت کی اور وہاں خطاب بھی کیا۔ تاہم گرفتاری کے وقت وہ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں تمام سیاسی کارکنان اور دھرنا کے شرکاء کو تلقین کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ وہ پر امن رہیں اور اپنے احتجاج اور جمعہ کو نکالی جانے والی ریلی پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں