بزرگ سیاستدان،یوسف مستی خان کو فوری طور پر رہا کیاجائے،کبیرمحمدشہی
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیرمحمدشہی نے ٹوئٹر پیغام میں کہاہے کہ گوادر کے عوام سے یکجہتی کی پاداش میں بزرگ سیاستدان یوسف مستی خان کی گرفتاری قابل مذمت اور حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کو عیاں کرتی ہے ایسے اقدامات پرامن احتجاج اور اظہار رائے کے بنیادی حقوق پر حملہ ہیں انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اور یوسف مستی خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
Load/Hide Comments


