پارٹی کارکنان اور عوام ہماری جان ہیں، جام کمال

وندر:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ تین سالہ دور میں اپنی بساط کے مطابق عوام کی خدمت کی، پارٹی کارکنان اور عوام ہماری جان ہیں ہم سب ایک ہیں اور ایک دوسرے کے قریب ہیں اکثر ہمارے درمیان میں چھوٹی چھوٹی غلط فہمیاں جنم لیتی رہتی ہیں آئندہ ڈیڑھ سال میں بھی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے کارکن ہی پارٹی کی جان ان کی انتھک کاوشوں خلوص اور عوامی خدمت کے جزبے کی وجہ سے پارٹیاں کامیاب ہوتی ہیں ہمیں اپنے کارکنوں پر ناز ہے ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ نے اپنے ایک روز دورہ تحصیل سونمیانی وندر کے موقعہ پر سونمیانی میں واندانی برادری اور دیگر کی جانب سے ان کے اعزاز میں دی گئی ٹی پارٹی کے موقعہ پر کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کے درمیان میں بیٹھ کر اور آپ لوگوں کی اپنائیت و پیار کو دیکھ کر دل کو بڑی خوشی محسوس ہورہا ہے جس طرح آپ لوگ ہمارے پارٹی کے ایک کارکن کی تعریفیں کررہے ہیں اور اس کی بے لوث خدمات کا ذکر کررہے ہیں سن کر بڑی خوشی ہوئی انہوں نے کہا کہ پارٹی کی اصل قوت وجان پارٹی کے کارکنان ہیں ان کی بے لوث عوامی خدمات سے متاثر ہوکر اور ان کی کارکردگی دیکھ کر لوگ جوک در جوک سیاسی پارٹیوں میں شامل ہوتے ہیں جس طرح سابق نائب ناظم محمد عیسی وندانی نے ہمارے مخلص ساتھی بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما غلام محمد عرف ماما گلو جاموٹ کی کارکردگی اور متاثر کرنے والی شخصیت ان کی مخلصی عوامی خدمت کے جذبے کی تعریفیں کیں ہیں وہ قابل ستائش ہیں میں بلوچستان عوامی پارٹی کے تمام کارکنوں اور رہنماؤں سے یہی توقعات رکھتا ہوں کہ وہ عوامی خدمات کو اپنی ترجیحات میں شامل کریں گے اور اپنے لوگوں کی خدمت میں دن رات ایک کردیں گے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ساڑے تین سالہ دور وزارت اعلی میں ہماری حکومت نے اپنی بساط کے مطابق عوامی ترقی اور عوام کو درپیش بنیادی مسائل کو بڑی حد تک حل کرنے کیلئے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے اور ان شااللہ اگلے ڈیڈھ دو سالوں میں بھی عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے کیلئے ہرممکن طریقے سے اقدامات کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوام ہماری جان ہیں ہم سب ایک ہیں اور ایک دوسرے کے قریب ہیں اکثر ہمارے درمیان میں چھوٹی چھوٹی غلط فہمیاں جنم لیتی رہتی ہیں جو ناراضگی کی وجہ بن جاتی ہیں یہ چھوٹی چھوٹی ناراضگیاں اپنوں کے درمیان میں پیدا ہوتی ہیں اور یہ اتنی بھی بڑی نہیں ہوتی ہیں کہ ہم ایک دوسرے سے قطع تعلق کریں ایک دوسرے سے بات چیت ختم کردیں یہ ناممکن ہے کہ ہم اپنوں سے فقط چھوٹی چھوٹی باتوں کے سبب دوریاں اختیار کرلیں اور ان وجوہات کو دشمنی میں بدل دیں سیاست کو سیاست کی طرح کرنا چاہیے سیاست میں بڑے سوجھ و بوجھ سے کام لینا پڑتا ہے اکثر اوقات جو نظر آتا ہے وہ حقیقت میں ویسا نہیں ہوتا اسی لیے سیاست میں تمام پہلوں کو دیکھا جاتا ہے مجھے اپنے کارکنوں اور رہنماں پر فخر ہے جہنوں نے اپنی پارٹی کیلیے بے لوث ہوکر عوامی خدمات انجام دیے میں اپنے تمام ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی انتھک کاوشوں سے ہماری پارٹی عوام میں مقبول ہورہا ہے اس موقعہ پر سابق نائب ناظم یونین کونسل سونمیانی محمد عیسی واندانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمد عرف ماما گلو کی مخلصانہ رویے اور ان کی عوامی خدمات سے متاثر ہوکر ہم لوگوں نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کیا اور ان شااللہ ہماری تمام تر ہمدردیاں بلوچستان عوامی پارٹی اور جام خاندان کیساتھ رہیں گی اور ہر میدان میں ہم جام خاندان کے شانہ بشانہ ہونگے دورہ تحصیل سونمیانی وندر کے موقعہ سابق وزیر اعلی بلوچستان جام آف لسبیلہ نے تحصیل سونمیانی وندر کے مختلف علاقوں میں جاکر گزشتہ دنوں وفات پانے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیں ناکہ کھارڑی میں مفتی قاضی فضل دین موندرہ کے فرزند غلام غوث کی وفات پر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ناکہ کھارڑی میں ہی ہدایت اللہ موندرہ کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی رکھال حاجی عبداللہ برہ گوٹھہ میں وڈیرہ محمد اسماعیل برہ کی بھابی عبدالقیوم برہ کی اہلیہ کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی جبکہ سونمیانی میں ماسٹر حاجی عبدالرشید خاصخیلی کی وفات پر ان کے بھائی اور فرزندوں سے اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی رانا بھٹ میں سابق کونسلر یونین کونسل کھرکھڑہ محمد علی میروانی سے ان کے والد کے وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی بعد ازاں انہوں نے وندر میں موندرہ قبیلے سے تعلق رکھنے والے بزرگ حاجی خان محمد موندرہ کے فرزند محمد قاسم موندرہ سے ان کے والد کے وفات پر اظہار تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی علاوہ ازیں میر عبدالقیوم جاموٹ گوٹھہ کاٹھوڑ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما وہردلعزیز شخصیت میر فتح خان جاموٹ میر عبدالستار جاموٹ میر شاہجہان جاموٹ کی جانب سے ان کے اعزاز میں دییگئے ظہرانے میں شرکت کی اس موقعہ پر سا بق وائس چیرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ قادر بخش جاموٹ سابق وائس چیرمین میونسپل کارپوریشن حب لالہ یوسف بلوچ میر بہادر جاموٹ سابق وائس چیرمین میونسپل کمیٹی وندر محمد اسلم سوری غلام محمد عرف ماما گلوجاموٹ چیف سردار غلام فاروق شیخ سردار عبدالرشید پھورائئ انگاریہ حاجی عبدالحمید مانڈرہ سابق کونسلر یونین کونسل سونمیانی حاجی محمد الیاسانی حاجی کریم بخش الیاسانی حاجی یونس راجپوت حاجی قادر الیاسانی حاجی طارق جاموٹ ڈاکٹر نواز علی خاصخیلی غلام رسول آچرہ رئیس عالم خان سور حبیب اللہ جمن انگاریہ حلیم عزیز انگاریہ امیر علی انگاریہ خدابخش انگاریہ سابق کونسلر میونسپل کمیٹی بیلہ طارق بلوچ سابق ناظم زین العابدین رونجھہ سیف اللہ شیخ سابق کونسلر میونسپل کارپوریشن حب عبدالستار شیخ خان محمد رند نعمان فتح چیرمین لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ محمد رمضان جاموٹ قاضی غلام دین رونجھہ سیٹھ سجا اللہ واندانی وڈیرہ محمد موسی واندانی وڈیرہ محمد شریف خاصخیلی محمد انور سلیمان ودیگر بڑی تعداد میں ان کے ہمراہ تھے اس موقعہ پر تحصیل سونمیانی وندر کے مختلف علاقوں میں ان کو ان کے چاہنے والوں نے روایتی بلوچی چادریں پہنائی بعدازاں وہ کراچی کی جانب چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں