بلوچستان کے عوام کو اپنے بنیادی حقوق دیئے جائیں ،محمد حسین محنتی

کراچی: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر کل اتوار12دسمبر کو ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی کراچی تا کشمور یومِ یکجہتی بلوچستان بھرپور طریقے سے منایا جائے گا، صوبائیء ترجمان مجاہد چنا کے مطابق اس سلسلے میں کراچی،حیدرآباد، بدین، میرپورخاص، ٹنڈوآدم سمیت متعدد مقامات پر پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کرکے اہل بلوچستان سے بھرپوریکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، احتجاجی مظاہروں سے مرکزی، صوبائی،ضلعی ومقامی رہنماء خطاب کریں گے۔ لیاری کراچی میں سہ پہر 3بجے چاکیواڑہ تا لی مارکیٹ تک یکجہتی بلوچستان واک ہوگا،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، ایم پی اے سید عبدالرشید خطاب کریں گے۔ ٹنڈوآدم میں ساڑھے چاربجے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ہوگا، میرپورخاص میں دوپہر 2بجے پریس کلب پر مظاہرہ ہوگا، بدین ضلع کے پانچ مقامات بدین، گولارچی،تلہار،ٹنڈوباگو اور شادی لارج میں مظاہرے ہونگے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ بلوچستان رقبہ کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، کوئلے،تیل،گیس سمیت قدرتی دولت سے مالا مال مگر حکمرانوں کی ناانصافیوں کی وجہ سے یہاں کے عوام محرومیوں کا شکار ہیں،ان کو باغی بنانے کی بجائے عوام کو بنیادی سہولیات اور روزگار دیکر اپنا حق دیا جائے،اہلیان سندھ گوادر سمیت حقوق بلوچستان تحریک کی بھرپور حمایت اور ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں