خضدار، دس سالہ بچی بازیاب، 3افراد گرفتار
خضدار(نمائندہ انتخاب)ڈپٹی کمشنر خضدار ایس ایس پی خضدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار کا پولیس و لیویز کے ہمراہ گزگی میں چھاپہ گمشدہ دس سالہ بچی بازیاب تین افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں بینظیر نامی دس سالہ بچی کی گمشدگی کی رپورٹ درج ہوئی تھی بچی کی بازیابی کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی ایس ایس پی خضدار ارباب امجد کاسی کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خضدار جمیل بلوچ نے لیویز انٹیلی جنس کی رپورٹ پر ایس ایچ او افضل زہری لیویز ڈسٹرکٹ انچارج علی اکبر قمبرانی سی آئی اے لیویز انچارج نوراحمد زہری کے ہمراہ محلہ گزگی میں ایک گھر پر کامیاب چھاپہ مار کر بچی کو بازیاب کیابچی کے اغوائکے کیس میں تین افراد کو گرفتار کیا گیامزید تفتیش جاری ہیں عوام کی جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ خضدار کی اولیں زمہ داری ہیں۔
Load/Hide Comments


